رام اللہ (این این آئی) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ وادی اردن کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر دفاع نوتالی بینیٹ نے ہدایت کی کہ غرب اردن کے سیکٹرسی و فوج کے زیرانتظام سول ایڈمنسٹریشن کے ریکارڈ میں درج کرنے کے بجائے وزارت انصاف کے ریکارڈ میں درج کیا جائے۔ بینیت نے وزرات دفاع میں وادی اردن کے الحاق کے حوالے سے صلاح مشورہ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد اجلاس منعقد ہو رہے ہیں۔
اس سلسلے میں وزیر دفاع نے ہدایت کی کہ غرب اردن کے بعض علاقوں اور وادی اردن کو سول ایڈمنسٹریشن کے ریکارڈ میں شامل کرنے کے بجائے اسرائیلی وزارت انصاف کے ریکارڈ میں درج کیا جائے۔خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو گذشتہ کئی ماہ سے وادی اردن اور غرب اردن کو اسرائیلی ریاست میں ضم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کی طرف سے وادی اردن کے الحاق کے اعلان پر فلسطین اور عالمی برادری کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔