اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا نے پاکستان کے 476 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹ کے نقصان پر212 رنز پر اننگز دوبارہ شروع کی تو کوئی کھلاڑی رنز میں اضافہ نہ کرسکااورپوری ٹیم 212 رنز پر ڈھیر ہو گئی ،پاکستان نے سری لنکا کو263 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک صفر سے جیت لی ،پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 5کھلاڑیوں کو
پولین پہنچایا،دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیااس کے ساتھ ہی نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے،نسیم شاہ نے 16 سال 311 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا،یاسر شاہ نے2 کھلاڑیوں کوآ ؤٹ کیا،محمد عباس ،شاہین آفریدی اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔