ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

18 برس بعد پاکستانی اوپننگ جوڑی نے کیا کارنامہ سرانجام دیا؟پاکستان کو سری لنکا پر 315 رنز کی برتری

datetime 21  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی اوپننگ جوڑی نے 18 برس بعد 200 سے زائد رنز کی شراکت قائم کی اور سنچریاں اسکور کیں۔کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم کے اوپنرز شان مسعود اور عابد علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 278 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔پہلی بار 1997میں عامر سہیل اور اعجاز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا، دونوں کے درمیان 298 رنز کی

ساجھے داری ہوئی تھی۔دو ہزار ایک میں سعید انور اور توفیق عمر نے بنگلادیش کے خلاف سنچریاں اسکور کیں، یہ سعید انور کا آخری اور توفیق عمر کا پہلا ٹیسٹ تھا۔اور اب 18 سال بعد پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے سنچریاں اسکور کیں، شان مسعود 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت گرین کیپس کو مہمان ٹیم پر 315 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…