واشنگٹن (این این آئی) امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے پاس کردہ وفاقی حکومت کے مالی اعانت پیکیج بل میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے اقدامات واپس لے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سال2020کیلئے پاس کردہ HR 1865نامی بل اگرچہ زیاد ہ تر امریکہ کے داخلی معاملات اور پالیسیوں
کے حوالے سے ہے تاہم اس میں بھارت سمیت کچھ دیگر غیر ملکی معاملات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ سینیٹرChris Van Hollen نے بل پاس کیے جانے کے موقع پر کہا کہ بل میں بھارت پر بھی زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے اقدامات واپس لے۔ یہ بل اب منظوری کیلئے صدر کو بھیجا جائے گا۔