بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے قبل کس خواہش کا اظہار کر دیا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 18  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان پر صرف ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رواں ہفتے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کے مجوزہ شیڈول میں

تبدیلی کا امکان ہے جس میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہیں۔پاکستان اور بنگلادیش کی سیریز سے متعلق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے حکام نے مختصر دورے میں صرف ٹیسٹ میچز شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیسٹ سیریز  30 جنوری تا 15 فروری تک ہونے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور جب کہ دو ٹیسٹ میچز رلیے اولپنڈی اور کراچی میں کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔خیال رہے کہ بنگلا دیش کے ایک سیکیورٹی وفد نے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیم اور انڈر 16 کرکٹ ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا جس کا مقصد قومی ٹیموں کے دورے کے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…