جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

نائن الیون حملوں کے لئے سعودی عرب نے القاعدہ کی مدد نہیں کی:سی آئی اے

datetime 15  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ادارے سی آئی اے نے مغربی اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب شدت پسند مذہبی گروہ القاعدہ کی معاونت کرتا رہا ہے۔”سی آئی اے” نے 11 ستمبر2001ئ کے امریکا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے حوالے سے چار خفیہ تحقیقاتی رپورٹیں شائع کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے القاعدہ کی معاونت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق “سی آئی اے” کی جانب سے نائن الیون کے واقعات کی تحقیقات کرنے والے انسپکٹر جنرل نے C06184107 کوڈ کے تحت جاری کردہ رپورٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ ا±نہیں ایسا کوئی ایک ثبوت بھی نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ سعودی عرب کی حکومت سرکاری سطح پر دہشت گردی کی معاونت یا القاعدہ کی مالی مدد میں ملوث رہی ہے۔ اگرچہ سعودی عرب کے بعض شہری القاعدہ کی معاونت کے مرتکب پائے گئے ہیں لیکن ان کا حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ادارے کے سینیر عہدیدار پچھلے چند برسوں سے اس موضوع پر بڑی باریک بینی سے تحقیقات کرتے رہے ہیںکہ سعودی عرب کی حکومت نائن الیون کے واقعات کے بعد یا اس سے قبل القاعدہ کی مدد کرتی رہی ہے تو ہمیں اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوری سنہ 1999ئ میں القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کا ایک بیان تنازع کا باعث رہا ہے

مزید پڑھئے:فلم انڈسٹری میں قدم رکھاتو والدین نے شدید مخالفت کی‘پریانکا

جس سے یہ شبہ ہوا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت کے کچھ لوگ القاعدہ کی معاونت کرتے ہیں لیکن یہ تمام باتیں مشکوک ثابت ہوئی ہیں کیونکہ سعودی عرب کی حکومت کا کوئی اہم فرد القاعدہ کی صفوں میں نہیں رہا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں خفیہ ادارے”سی آئی اے” کے افسران اورتحقیق کاروں نے باریک بینی سے اس موضوع پر تفتیش کی اور یہ دیکھنے کی کوشش کی تھی کہ آیا وہ امریکا پرنائن الیون جیسا کوئی نیا ممکنہ حملہ روک سکتے ہیں یا نہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…