اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

گوگل ارتھ نے اہم اسلامی ملک میں خلائی مخلوق کا زمین دوز ٹھکانہ ڈھونڈھ نکالا،حیرت انگیز دعوے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

قاہرہ(نیوزڈیسک)ویسے تو کم ہی لوگ خلائی مخلوق پر یقین رکھتے ہیں اور اسے کچھ لوگوں کی ذہنی اختراع سمجھتے ہیں لیکن جیسے جیسے کائنات کے راز افشا ہورہے ہیں ان کا وجود بھی حقیقت لگنے لگا ہے اور اب تو کئی مایہ ناز ماہرین فلکیات بھی ایسی مخلوق کی موجودگی کو حقیقی سمجھنے لگے ہیں

لیکن اب گوگل ارتھ نے اچانک اپنے نقشوں کی تلاش کے دوران مصر کے صحرائی علاقے میں دو ایسی عمارتوں کا پتہ چلایا ہے جو انتہائی پراسرار ہیں جبکہ ماہرین اسے خلائی مخلوق کا زمین دوز ٹھکانہ قرار دے رہے ہیں۔سائکنس دانوں کا کہنا ہے،ویڈیو میں نظر آنے والی یہ عمارتیں قاہرہ کے نزدیک واقع ہے، انریزی حرف تہجی وی (v) کی شکل کی یہ پراسرار عمارتیں کسی خفیہ فوجی اڈے سے مماثلت رکھتی ہیں تاہم اس کی اصل عمارت زمین کے نیچے موجود ہے، اس ویڈیو نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا رکھا ہے اور اسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے والے ٹیلر کا کہنا ہے کہ اگر ویڈیو میں نظر آنے والی عمارت کو مختلف آلات کی مدد سے بڑا کرکے دیکھا جائے تو اس میں دو پراسرار قسم کے داخلی راستے نظر آرہے ہیں جو اس خفیہ زمین دوز بیس کی طرف جارہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ دلچسپ تصاویر ہیں لیکن اہم سوال یہ ہے کہ یہ عمارتیں ہیں کیا چیز تاہم ان سے کسی بیس کا ہی تاثر مل رہا ہے۔کچھ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو سے اس بات کے ثبوت ملتے ہیں کہ ایلین کی سرگرمیاں نہ صرف زمین سے باہر بلکہ زمین پر بھی جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…