اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا وفد آزادی مارچ کے جلسے میں پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جلسے سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شہباز شریف آزادی مارچ کے حق میںنہیں ہیں ۔سابق وزیراعلیٰ کی آمد نے زیر گردش خبروں کا حصار توڑ کر جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں ان کیساتھ ن لیگی وفد بھی آزادی مارچ میں پہنچا ہے ۔جلسہ گاہ سے خطاب کرتے ہوئے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہاں موجود لوگوں کا ٹھاٹیں مارتا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت اور عمران خان کی کابینہ کو بہا کر لے جائے گا ۔ مولانا فضل الرحمان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس عظیم الشان لوگوں کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کنینٹرز کی سیاست آپ نے شروع کی تھیں آج کنیٹرز کی سیاست آج ختم ہونے جارہی ہے ۔ تبدیلی پہلے نہیں آئی تھیں مولانا کے جلسے میں لوگوں کو دیکھ آج کہہ سکتا ہوں آج حقیقی تبدیلی آئی ہے ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے علاوہ پیپلز پارٹی رہنما بھی جلسہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں ۔گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن کے میٹرو ڈپو گراؤنڈ میں آزادی مارچ سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے بھی خطاب کیا تھا۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف اور پیپلز پارٹی شیر پاؤ کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے بھی آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب کیا تھا۔اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔کراچی سے 27 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں شروع ہونے والے آزادی مارچ کا قافلہ گزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھا۔