پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانیوں کی چھْٹی ہو گئی، جانتے ہی وجہ کیا نکلی ؟

datetime 27  ستمبر‬‮  2019 |

ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں گزشتہ دو سالوں سے سعودائزیشن پالیسی کا نفاذ ہوا ہے جس کے بعد مملکت سے لاکھوں ملازمین کو مختلف شعبوں سے نکال کر اْن کی جگہ سعودی مرد اور خواتین بھرتی کیے جا رہے ہیں۔ اس پالیسی کا مقصد مقامی تعلیم یافتہ افراد اور بے روزگاروں کو نوکریاں دینا ہے جن کی تعداد اس وقت لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔ایسا ہی ایک شعبہ زراعت کا ہے

جس پر ماضی میں لاکھوں غیر مْلکیوں کا راج تھاجن میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد تھی۔مگر اب اس شعبے میں بھی سعودائزیشن پالیسی کا نفاذ ہو چکا ہے، جس کی زد میں ہزاروں پاکستانی بھی آئے ہیں جنہیں ملازمتوں سے فارغ کر کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔ وزارت محنت کے مطابق زرعی شعبے میں غیر مْلکیوں کی جگہ 32 ہزار 500 سعودی نوجوانوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔جس سے بے روزگاری پر قابو پانے میں بڑی مدد مِلے گی۔ اس حوالے سے وزارت محنت و سماجی بہبود نے کئی سرکاری اداروں کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کر دیئے۔جن میں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت ، فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف)، کوآپریٹو ز سوسائٹی کونسل، سعودی فیڈریشن فار چیمبرز اینڈ انڈسٹریز، سعودی سوسائٹی برائے ماہی افزائش اور نیشنل واٹر کمپنی شام ہیں جو اس پروگرام میں تعاون فراہم کریں گے۔وزارت محنت کے مطابق کھیتی باڑی کے مختلف شعبوں میں 6000، آبپاشی کے شعبے میں 6500 نوجوانوں کوملازمت دی جائے گی جبکہ تعمیر و مرمت کے کام دیکھنے والے اداروں میں 2500 اور کنسلٹنٹسیوں میں 4000 ملازمتیں مہیا کی جائیں گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…