ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 38 فیصد تک کم ہوگیا،گزشتہ سال خسارہ کتنا تھا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)لگژری آئٹمز کی در آمدات میں کمی کی وجہ سے رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 38 فیصد تک کم ہوگیا۔تجارتی اعدادو شمار کے دستاویزات کے مطابق تجارتی خسارہ گزشتہ سال جولائی اور اگست کے 6 ارب 37 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 3 ارب 97 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگیا جو 37.62 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے اگست کے

مہینے کے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں ایک ارب 84 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 42.25 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے تجارتی خسارے میں جون 2020 تک 27 ارب 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی کا ہدف طے کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ 15.33 فیصد کمی کے بعد 31.82 ڈالر رہا تھا، یہ کمی حکومت کے درآمدات کو شکنجے میں لانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے سامنے آئی جبکہ برآمدات میں اس ہی عرصے کے دوران ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔اعداد و شمار میں بتا گیا کہ جولائی اور اگست کے درمیان درآمدات 7 ارب 65 کروڑ 59 لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال یہ اسی عرصے میں 9 ارب 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھی جو 21.74 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے قابل ڈیوٹی درآمداتی اشیا کی لاگت جولائی اور اگست کے درمیان4 ارب 40 کروڑڈالر رہی جو گزشتہ سال اسی ماہ میں 6 ارب 80 کروڑ ڈالر تھی اور یہ 35.3 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔یاد رہے کہ قابل ڈیوٹی اشیا کی درآمدات میں کمی لگژری آئٹمز اور آٹوموبائلز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کیے جانے کی وجہ سے سامنے آئی۔علاوہ ازیں حکومت نے فرنس آئل کی درآمدات پر بھی پابندی عائد کردی تھی جس کی وجہ سے درآمدات کے اعدادو شمار پر فرق نظر آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…