لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی مزید بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میںلانا ہوگا جبکہ انڈسٹری کی بحالی کے لئے سب کو عملی اقدامات اٹھانے ہونگے ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید دور میں جدید ٹیکنالوجی آگئی ہے لیکن افسوس کہ ہماری انڈسٹری کے پاس ابھی بھی پرانی ٹیکنالوجی ہے ، ہمیں پرانے کیمروں کی جگہ نئے اور جدید ترین کیمروں کو استعمال میں لاناہوگا تاکہ اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنے کو ملیں، اس کے علاوہ فلم کی تعمیر اور ترقی کیلئے پڑھے لکھے نوجوانوں افراد کو آگے آنا ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں صائمہ نور نے کہاکہ عام زندگی میں انتہائی سادہ لباس زیب تن کرتی ہوں اور کھانے کے معاملے میںبڑی احتیاط سے کام لیتی ہوں ،سید نور نے بڑے محبت کرنے والے انسان ہیں میں نے ان کی ذات سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔