لاہور( این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے اشتراک سے کارپٹ کی تین روزہ 37ویں عالمی نمائش 15اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گی جس کیلئے متعدد ممالک کے خریداروں نے شرکت کی یقین دہانی کر ادی ہے ۔ ترجمان کے مطابق 15سے 17اکتوبر تک لاہور میں منعقد ہونے والی نمائش میں پاکستانی کارپٹ کے جدید ڈیزائنوں سے مزین انتہائی اعلیٰ معیارکی مصنوعات کے
درجنوں سٹالز لگائے جائیں گے ۔ غیر ملکیوںکی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ امسال نمائش میں گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ سودے ہونے کا امکان ہے جس سے کارپٹ انڈسٹری کو سہارا ملے گا ۔ ترجمان کے مطابق پہلے فیز میں غیر ملکی خریداروں کیلئے ہاسپیٹلٹی پیکج کے اعلان کے بعد تیاریاں زور وشور سے جاری ہیںاور اس کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سے بھرپور تکنیکی معاونت حاصل کی جارہی ہے ۔