لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کی اعلیٰ ترین عدالت لاہور ہائی کورٹ میں ایک اور خاتون جج کا اضافہ ہوگیا ہے۔جسٹس ارم سجاد گل کے لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہونے سے ہائی کورٹ میں خواتین ججوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں21 برس کے بعد دوبارہ خواتین ججوں کی تعداد تین ہوئی ہے۔اس سے پہلے مقتول وزیراعظم بےنظیر بھٹو کے دوسرے دورِ حکومت میں 1994 میں لاہور ہائی کورٹ میں تین خواتین ججوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔نئی خاتون جج جسٹس ارم سجاد گل لاہور ہائی کورٹ کی پانچویں خاتون وکیل ہیں جو ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گی۔جسٹس ارم سجاد گل سے پہلے جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی جج ہیں۔چار برس قبل سنہ 2012 سے لاہور ہائی کورٹ میں خواتین ججوں کو مقرر کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ جسٹس عائشہ ملک نے دو مارچ سنہ 2012 اور پھر ایک سال کے وقفے کے بعد اپریل سنہ 2013 میں جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ کے جج کے منصب کا حلف اٹھایا۔جسٹس ارم سجاد گل لاہور ہائی کورٹ کے ان دس ایڈشینل ججوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے پیر کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے ان سے حلف لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں نئے ججوں کی تقرری سے ججوں کی کل تعداد 60 ہوگئی ہے اور ہائی کورٹ کی تمام کی تمام اسامیاں پر ہوگئی ہیں۔
ارم سجاد گل لاہورہائی کورٹ کی تیسری خاتون جج،حلف اٹھالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان



















































