واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ ایرانی تیل بردار جہاز نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کا رخ کیا تو امریکا اسے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پومپیو نے کہا کہ ہم واضح کر چکے ہیں کہ کسی نے بھی اس (جہاز) کو چْھوا، یا سپورٹ کیا اور یا پھر
کسی نے بھی اسے لنگر انداز ہونے کی اجازت دی تو اسے امریکی پابندیوں کا نشانہ بننا پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کے زیر انتظام ریجن کی حکومت کا فیصلہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ پومپیو کے مطابق اس تیل بردار جہاز پر لدی کھیپ کی فروخت سے تہران کو ایرانی مسلح افواج کی فنڈنگ کا موقع ملے گا جنہوں نے دنیا بھر میں دہشت اور تباہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ امریکیوں کو قتل کیا۔