بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

ہم نہیں مانتے، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدامات کیخلاف کھل کر بول پڑے،دھماکہ خیز اعلان

datetime 11  اگست‬‮  2019 |

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ نے نئی دہلی کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے اقدام کو ‘مکمل طور پر غیر آئینی’ قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت کے آئین کو قانونی دفعات کی پیروی کیے بغیر دوبارہ لکھا گیا، اس طرح کے تاریخی فیصلے کو صوابدیدی انداز کے ذریعے نہیں لینا چاہیے تھا’۔خیال رہے کہ بھارت نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ ایک بری مثال قائم کرے گا کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ مرکز صرف ایک صدارتی فرمان کا نفاذ کرکے ملک میں کسی بھی ریاست کی تنظیم نو کرسکتی ہے’۔اس موقع پر امرندر سنگھ نے ریاست میں کسی بھی قسم کا جشن یا احتجاج کو بھی ممنوع قرار دیا کیونکہ اس کی بنیاد پر بدامنی ہوسکتی ہے۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس معاملے پر کوئی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حساس ترین معاملے پر مقررہ طریقہ کار کے بعد فیصلہ لینا چاہیے تھا۔امرندر سنگھ کا کہنا تھا کہ صدارتی حکم نے موثر طریقے سے آئینی ترمیم کے لیے 2 تہائی اکثریت کی پارلیمانی ضرورت کو بائی پاس کیا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نئی دہلی کے اس یکطرفہ فیصلے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ‘بی جے پی نے اپنی اکثریت کو استعمال کرتے ہوئے جمہوری اور آئینی اقدا کو منہدم کردیا’۔علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امرندر سنگھ نے پنجاب میں 8 ہزار کشمیری طلبا کی سیکیورٹی بڑھادی ہے اور حکومتی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان سے ملیں اور ذاتی طور پر بات کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…