اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

حوثیوں کی جانب سے آل ثابت کو نشانہ بنانے کی وجہ آئینی حکومت کی حمایت ہے : کرنل ترکی المالکی

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ِصنعاء (این این آئی )یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہاہے کہ حوثی ملیشیا نے صعدہ میں آل ثابت قبیلے کے بازار میں قتل عام برپا کیا۔ آل ثابت کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ ان کا آئینی حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرتی ہے اور پھر الزام آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے اتحاد پر عائد کرتی ہے ،اقوام متحدہ کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ یمن میں حوثیوں کے جرائم پر روشنی ڈالیں۔المالکی کے مطابق عرب اتحاد حوثیوں کی بم باری میں زخمی ہونے والوں کو جازان منتقل کرنے کے لیے آل ثابت کے عمائدین کے ساتھ کام کر رہا ہے۔اس سے قبل یمنی حکومت نے صعدہ صوبے کے سرحدی ضلع قطابر میں آل ثابت کے بازار پر حوثی ملیشیا کی جانب سے بم باری کی شدید مذمت کی۔ کیٹوشیا راکٹوں سے ہونے والے حملے میں کم از کم 10 شہری جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔ یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے علاقے کے لوگوں کے خلاف مرتکب جرم درحقیقت اُن کے قومی مفاد پر مبنی موقف کی اجتماعی سزا ہے .. کیوں کہ آل ثابت نے حکومت کی حمایت کرتے ہوئے حوثیوں کی بغاوت کو مسترد کر دیا ہے۔ الاریانی کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور ملیشیا یمنی شہریوں کے دلوں میں خوف پھیلا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…