بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

طویل کشیدگی کے بعد بڑا بریک تھرو، سعودی عرب کا قطر سے رابطہ، ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت، اہم پیغام بھیج دیا گیا

datetime 27  مئی‬‮  2019 |

دوحہ /ریاض (این این آئی)فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قطر کی حکومت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ انہیں سعودی عرب کی جانب سے خطے پر بات چیت کے حوالے سے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کے لئے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔سعودی عرب کی طرف سے قطر کو بات چیت کی دعوت دی گئی ہے، ریاض نے حملوں کے تواتر سے جاری سلسلے کے بعد دو اجلاس طلب کیے تھے

جن میں سے ایک عرب لیگ کے ممبر ممالک، جبکہ دوسرا گلف کوآپریشن کونسل کے لیے تھا۔خلیج میں کئی آبی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا اور سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائن پرڈرون حملے کیے گئے جس کے بارے میں ریاض کا کہنا ہے کہ یہ حملے حوثی باغیوں نے ایرانی قیادت کے احکامات پر کیے۔شاہ سلمان نے گلف کے رہنماؤں اور عرب لیگ کے ممبران کو 30 مئی کو مکہ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مدعو کیا ہے تاہم، یہ نہیں بتایا گیا کہ قطر کو بھی مدعو کیاگیا ہے یا نہیں۔اس سے پہلے یہ واضح نہیں تھا کہ قطر، جسے ایران کی حمایت کی وجہ سے سعودی عرب کے علاوہ بحرین،مصر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اقتصادی اور سفارتی پابندیوں کا سامنا ہے، اسے مدعو کیا جائے گا کیونکہ دوحہ نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ اسے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔حکومت کے دفتر برائے اطلاعات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیرِ قطر کو ایک تحریری پیغام موصول ہوا ہے جس میں حکومت کو حالیہ بحران پر بات چیت کے لیے مدعو کیاگیا ہے۔مزید بتا گیا ہے کہ یہ دعوت نامہ وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی کو گلف کوآپریشن کونسل کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران موصول ہوا۔محمد بن عبدالرحمان الثانی نے اس پہلے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے دونوں ممالک کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔یاد رہے کہ ریاض نے تیل کے دو سٹیشنوں پر ڈرون حملے کا الزام تہران پر عائد کیاتھا۔ یہ حملہ متحدہ عرب امارات کی حدود میں دو سعودی آبی آئل ٹینکرز سمیت چار ٹینکرز کو سبوتاژ کیے جانے کے واقعے کے بعد ہواتھا۔ ایران نے ان حملوں کی پشت پناہی کی تردید کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…