پشاور(این این آئی)پشاور سے کراچی تک ائیرکنڈیشن ٹرین کا افتتاح کردیا گیا۔ٹرین پشاور کینٹ اسٹیشن سے آٹھ مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ائیر کنڈیشن ٹرین میں ساٹھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس کا کرایہ پشاور سے کراچی تک چھ ہزار دو سو روپے ہوگا۔ ٹرین عام مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے چلائی گئی ہے۔