بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

باردانہ کے اجراء کیلئے درخواستیں 8اپریل سے 17اپریل تک طلب کی جائیں گی‘ وزیر خوراک

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم میں تمام امورمیرٹ اور دیانت داری سے سرانجام دیئے جائیں اور چھوٹے کاشتکار کے مفادات کو تحفظ فراہم کیا جائے، باردانہ اجراء اور گندم خریداری میں کسی قسم کی بے قاعدگی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور شکایات کی صورت میں زیرو ٹالرنس ہو گی،گندم کے کاشتکار کے معاشی مفادات کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اور رواں سال گندم خریداری مہم میں کاشتکار کو ہر ممکن سہولیات و معاونت مہیا کی جائے گی تاکہ کاشتکار کو اس کی محنت کا بروقت معاوضہ میسر ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں گندم خریداری مہم کے حوالہ سے محکمہ خوراک پنجاب کے ڈویژنل افسران کے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بہاول پور شبیر احمد علوی، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بہاول پور محمد زمان، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رحیم یار خاں ماجد علی، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بہاول نگر مظہر حسین سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ پالیسی کے مطابق باردانہ کے اجراء کے لئے درخواستیں 8اپریل سے 17اپریل تک طلب کی جائیں گی۔ 18اپریل سے 20اپریل تک درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل کی جائے گی۔ 21اپریل کو کیبنٹ کمیٹی فیصلہ کرے گی اور 22اپریل سے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بہاول پور ڈویژن میں گندم خریداری کے 70مراکز قائم کئے جائیں گے جن میں28مراکز ضلع بہاول پور، 22مراکز ضلع بہاول نگر اور 20مراکزضلع رحیم یار خاں میں قائم کئے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، ای ڈی او ایگریکلچر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، کسان کا نمائندہ اور ایم این اے و ایم پی اے کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ صوبائی وزیر خوراک اور سیکرٹری خوراک براہ راست خریداری کے تمام عمل کی نگرانی کریں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بہاول پور ڈویژن میں 6لاکھ 24ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سیاسی سفارش

و اقرباء پروری کے کلچر کا یکسر خاتمہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ افسران کسی دباؤ کا شکار ہوئے بغیر میرٹ اور شفافیت سے گندم خریداری مہم کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب میں کرپٹ افسران و ملازمین کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے تنبیہ کی کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں انکوائری ہو

گی اور ذمہ داران کو سخت کارروائی کا سامنا کرناہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کو معاشی طور پر خوشحال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کاشتکاروں کا استحصال کرنیوالے مڈل مین کا کردار ختم کرنے اور گندم خریداری مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین کی پذیرائی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…