اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

واشنگٹن میں سیکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ ، ایران میں نظام کی تبدیلی کا مطالبہ

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں سیکڑوں افراد نے ایران میں نظام کی چیرہ دستیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور اس نظام کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرے میں زیادہ تر ایرانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے ۔انھوں نے ایرانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ نظام کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کررہے تھے۔ان میں سے بعض نے ایران کی

جلا وطن حزبِ اختلاف مجاہدینِ خلق کی سربراہ مریم رجوی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ۔مظاہرے میں شریک ایرانی نژاد امریکی انجینئر مائیکل پاسی نے کہا کہ ایران میں نظام لوگوں پر مظالم ڈھا رہا ہے ،انھیں جبر وتشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔اس نظام نے مجموعی طور پر ایران کو تباہ کردیا ہے،لوگوں کو بڑی تعداد میں تختہ دار پر لٹکایا ہے،اس کے کارندے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور دہشت گردی کو برآمد کررہے ہیں۔امریکی ریاست ایریزونا میں مقیم ایرانی خاتون منا انتظری کا کہنا تھا کہ ہم مذہب کی ریاست سے علیحدگی چاہتے ہیں۔ہم لوگوں کی آزادی چاہتے ہیں۔منا خود ایران میں سات سال قید بھگت چکی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں شہری آزادیوں پر پابندیوں اور مشرقِ اوسط کے خطے میں تخریبی کردار کے خلاف تنقید کرتے رہتے ہیں اور انھوں نے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے ایرانی نظام کے خلاف سخت موقف اختیا ر کررکھا ہے۔انھوں نے مئی 2018 میں ایران سے جولائی 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کو خیرباد کہہ دیا تھا اور نومبر ایران کے خلاف دوبارہ سخت پابندیاں عاید کردی تھیں۔تاہم ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ ایران میں نظام کی تبدیلی نہیں چاہتی ہے بلکہ اس کا مقصد ایران کو خطے میں اس کے جارحانہ کردار ، جنگجو گروپوں کے لیے حمایت اور میزائلوں کی تیاری سے روکنا ہے۔ پاسی کا کہنا تھا کہ میں100 فی صد صدر ٹرمپ کی پالیسی کے حق میں ہوں ۔ایرانی نظام جو زبان سمجھتا ہے، وہ طاقت کی زبان ہے۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…