صنعاء (این این آئی)یمن کی حکومت نے ایران نواز حوثیوں کو میزائلوں اور بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ یہ اسلحہ صنعاء میں حوثیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے حوثی باغیوں کو ڈرون طیاروں اور میزائلوں کی بھاری کھیپ ٹرکوں کی مددسے پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی مگر
سیکیورٹی فورسز بے بروقت کارروائی کرکے جنگی سامان قبضے میں لے لیا۔یمن کے سیکرٹری داخلہ برائے سیکیورٹی امور میجر جنرل محمد عبود الشریف نے بتایا کی فوج نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران الجوف اور مآرب گورنریوں میں ٹرکوں پر لادے گئے ڈرون طیارے اور میزائل قبضے میں لے لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلحہ صنعاء میں حوثیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔