جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

آج کے عہد میں جب ہر شعبے میں ٹیکنالوجی سے انقلاب برپا ہورہا ہے ‘اسمارٹ ٹوائلٹ’ بھی متعارف کرادیئے گئے

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کے عہد میں جب ہر شعبے میں ٹیکنالوجی سے انقلاب برپا ہورہا ہے تو ٹوائلٹ اس معاملے میں کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے ‘اسمارٹ ٹوائلٹ’ بھی متعارف کرادیئے گئے ہیں۔ جی ہاں ایک کمپنی کوہلر نے لاس ویگاس میں جاری

سی ای ایس نمائش کے دوران ایک ‘انٹیلی جنٹ ٹوائلٹ’ کو متعارف کرایا جس میں سراﺅنڈ ساﺅنڈ اسپیکرز، موڈ لائٹننگ اور ایمازون الیکسا وائس کنٹرول دیئے گئے ہیں۔  نیومی 2.0 نامی یہ اسمارٹ ٹوائلٹ صفائی اور ڈرائیر فنکشنز سے لیس ہے، اس میں اسپیکرز موجود ہیں جبکہ کمپنی کا وعدہ ہے کہ یہ پانی بچانے میں موثر ثابت ہوگا۔ کمپنی کے مطابق اس وقت اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ جدت ہوچکی ہے مگر ٹوائلٹ پر اب تک توجہ نہیں دی گئی تھی۔  بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس اسمارٹ ٹوائلٹ کی بدولت لوگوں کو اپنے باتھ روم کو جدید بنانے کا موقع ملے گا۔ کمپنی نے صرف اسمارٹ ٹوائلٹ ہی تیار نہیں کیے بلکہ اسمارٹ مررر، باتھ ٹب اور دیگر چیزوں کو بھی اسمارٹ ٹوائلٹ کا حصہ بنایا ہے۔  ہر ڈیوائس دن کے مختلف اوقات میں یا آپ کے مزاج کے مطابق بدلتی ہے یا روشنیوں کی رنگت بدل جاتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ آپ کی جسمانی گھڑی سے مطابقت پیدا کرکے رات کو ایسی روشنی پیدا کرتی ہیں جس سے نیند کا چکر متاثر نہ ہو۔ اگر یہ آپ کو اپنے خوابوں کا باتھ روم لگ رہا ہے تو یہ واقعی ہے مگر اسے خریدنے کے لیے بینک اکاﺅنٹ بھی تگڑا ہونا چاہئے۔  یعنی اسمارٹ شیشہ ہی آپ کو 900 ڈالرز میں ملے گا جبکہ نیومی 2.0 ٹوائلٹ کے لیے 7 ہزار ڈالرز کا خرچہ کرنا ہوگا۔ جہاں تک باتھ ٹب کی بات ہے تو وہ 5 ہزار ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…