اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عبدالرزاق بتائیں کیا وہ ڈیسکون کمپنی کے بینی فیشل آنر نہیں ہیں، عبدالرزاق داود معاہدہ ختم کردیں یاحکومتی عہدہ چھوڑ دیں، معیشت کی خرابیاں اور ان کو دور کرنے کیلئے حکومت پارلیمنٹ میں معیشت پر بحث کروائے، ایل این جی نہ لائے تو توانائی بحران حل نہ ہوتا۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو
دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق داود کو 1998سے جانتا ہوں۔ ڈیم معاہد ے سے متعلق عبدالرزاق داود ہی بہتر بنا سکتے ہیں۔ عبدالرزاق داود بتائیں کیا وہ ڈیسکون کمپنی کے بینی فیشل آنر نہیں ہیں۔ عبدالرزاق داود مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے کنٹریکٹ ،معاہدہ ختم کریں یا حکومتی عہدہ چھوڑ دیں ۔ حکومت نے پارلیمنٹ کو مفلوج کردیا ہے۔ پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بات نہیں ہورہی ۔