ممبئی (این این آئی) بھارت میں توہم پرستی سے خوفزدہ ایک ماں نے اپنی نومولود بیٹی کے ہاتھ اور پیر کی اضافی انگلیاں کاٹ دیں جس کے بعد بچی چند گھنٹوں میں ہی چل بسی۔بھارتی اخبار کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے سندر دیو گاؤں میں تارا بائی نامی خاتون نے22دسمبر کو ایک بچی کو جنم دیا، جس کے ہاتھ اور پیر کی چھ، چھ انگلیاں تھیں۔خاتون نے درانتی کی مدد سے بچی کی اضافی انگلیاں کاٹ دیں اور زخموں پر
گائے کا گوبر لپیٹ دیا، چند ہی گھنٹوں میں بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جسے ماں نے گاؤں ہی میں دفن کردیا۔پولیس کے مطابق میڈیا پر خبر آنے کے بعد بچی کی لاش کو زمین سے نکال تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے توہم پرست گاؤں والوں کے خوف اور بڑے ہوکر اس کی شادی میں مشکلات کا سوچ کر یہ اقدام اٹھایا۔پولیس کے مطابق فی الحال خاتون کو گرفتارنہیں کیا گیا ہے۔