ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

سوڈان میں احتجاج جاری، فوج کا صدر البشیر کا ساتھ دینے کا اعلان

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی )سوڈان میں مہنگائی کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں پرتشدد مظاہرے، توڑپھوڑ اور مظاہرین پر پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب سوڈان کی مسلح افواج نے صد عمر البشیر پر مکمل اعتماد کا اظہار

کرتے ہوئے موجودہ بحران میں صدر کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سوڈانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج موجودہ سیاسی قیادت اور فوج کے کمانڈر ان چیف صدر جمہوریہ کے ساتھ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سلامتی، سالمیت، امن واستحکام اور خود مختاری کو یقینی بنانے کے لیے فوج اپنی پیشہ وارانہ اور قومی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری تازہ کشیدگی اور پرتشدد مظاہروں کے خلاف ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت، پولیس ، کوئک ریسپانس فورس اور نیشنل انٹیلی جنس سب ایک صفحے پرہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے ملک کی موجودہ صورت حال کے بارے میں مسلح افواج کو تفصیلی رپورٹ فراہم کی گئی ہے۔خیال رہے کہ سوڈان میں مسلسل سات روز سے احتجاج جاری ہے۔ ملک کے شمالی شہر شہر کردفان اور جنوبی علاقوں سمیت دارالحکومت خرطوم میں?بھی مظاہرے جاری ہیں۔ طبی ذرائع کیمطابق پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس نے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے مراکز کونذرآتش کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…