برلن(این این آئی)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ترکِ وطن کے مجوزہ عالمی معاہدے کے مخالف ممالک پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کا رویہ ان لوگوں کی سوچ کا نتیجہ ہے، جو اس معاہدے کے خلاف بری نیت سے ایک دانستہ ڈس انفارمیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں وزیر خارجہ ماس
نے کہا کہ جو ممالک اس نئے مجوزہ عالمی معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں، ان کا رویہ ان لوگوں کی سوچ کا نتیجہ ہے، جو اس معاہدے کے خلاف بری نیت سے ایک دانستہ ڈس انفارمیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس نئے عالمی معاہدے کی مراکش کے اسی نام کے شہر مراکش میں آئندہ ہفتے ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں توثیق تقریباً یقینی ہے۔