انقرہ (این این آئی)ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں پراسرار طورپر لاپتا ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے حوالے سے تحقیقات کا عمل آگے بڑھانے کے لیے سعودی پراسیکیوٹر جنرل سعود المعجب بھی ترکی پہنچ گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ترک پراسیکیوٹر جنرل عرفان فیدان سے بھی ملاقات کی ۔ادھر ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکی کے
پراسیکیوٹر جنرل نے خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کیا ہے جن کے مفید نتائج سامنے آئیں گے۔خیال رہے کہ صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں قائم سعودی عرب کے سفارت خانے میں داخل ہونے کے بعد واپس نہیں آئے۔ سعودی عرب کا دعویٰ ہے کہ جمال خاشقجی کو قونصل خانے میں لڑائی جھگڑے کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔ سعودی عرب نے اس حوالے سے موثر تحقیقات کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ خاشقجی کے قاتلوں کوکیفر کردار تک پہنچائے گا۔