واشنگٹن /ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجْبیر نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف مقدمہ سعودی عرب میں ہی چلایا جائے گا۔ادھرامریکی سیکریٹری دفاع نے کہا ہے کہ صحافی خاشقجی کے قتل سے خطے میں ایک ایسے وقت پر استحکام کو خطرہ ہو سکتا ہے جب اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ
عادل الجْبیر نے کہا کہ سعودی عرب پر الزام لگانے کی غرض سے مغربی میڈیا نے ہیجان برپا کر رکھا ہے۔عادل الجْبیر نے کہا کہ جہاں تک ملزمان کی حوالگی کی بات ہے تو وہ سعودی شہری ہیں، وہ سعودی عرب میں حراست میں ہیں، تحقیق اور ان کے خلاف مقدمہ بھی سعودی عرب میں ہی چلایا جائے گا۔ادھرامریکی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ صحافی خاشقجی کے قتل سے خطے میں ایک ایسے وقت پر استحکام کو خطرہ ہو سکتا ہے جب اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔