جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

خواتین دوسری شادی میں اپنے شوہریوں کی مدد کریں،سعودی عالم دین نے اپیل کردی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سربرآوردہ علماء بورڈ کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ مطلقہ خواتین اور معمر کنواریوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ایک سے زیادہ شادیاں کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک گفتگومیں انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ اپنے شوہروں کو دوسری شادی میں مدد کریں اور بیویوں کے درمیان عدل و انصاف کے سلسلے میں شوہروں سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ میں برادران اسلام سے سچی بات کہوں گا ۔ سچ یہ ہے کہ بعض اوقات تعد د زوجات ناگزیر اور بعض

اوقات جرم کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔ متعلقہ خواتین اور معمر کنواریوں کی تعداد بڑھ جانے کی صورت میں تعد زوجات ضروری ہے۔ وگرنہ خود سے پوچھئے کہ مطلقہ خواتین اور معمر کنواریاں کہاں جائیں گی اور کیا کریں گی۔ بعض لوگ ایک سے زیادہ شادیاں کرسکتے ہیں۔ ہماری بہت سی بیٹیاں عمر ڈھلنے کے باوجود شادی سے محروم بیٹھی ہوئی ہیں۔ بہت ساری لڑکیاں طلاق کے بعد تنہائی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ یہ کہاں جائیں؟ نوجوانوں سے یہی کہا جائیگا کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرو مگر انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے دو۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…