منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

آئی فون ایکس ایس میکس کی مرمت آئی فون 7 سے مہنگی

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)1099 ڈالرز کی قیمت کے آغاز کے ساتھ آئی فون ایکس ایس (10s) میکس ایپل کا اب تک کا سب سے مہنگا فون ہے مگر اس کی مرمت کے اخراجات بھی کسی اور آئی فون کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوں گے۔ ایپل کے فونز مہنگے ہوتے ہیں اور ان میں کسی خرابی کو ٹھیک کرانا بھی کافی مہنگا پڑتا ہے، مگر آئی فون ایکس ایس میکس کی مرمت تو درحقیقت کئی دوسرے

نئے آئی فونز سے بھی مہنگی پڑے گی۔ ایپل کی جانب سے اس فون کی خریداری پر ایک سال کی محدود وارنٹی دی جائے گی تاہم یہ مدت ختم ہونے پر کسی بھی نقصان کی صورت میں 599 ڈالرز کا خرچہ ادا کرنا پڑے گا۔ اور یہ رقم اتنی بڑی ہے کہ اس میں آپ گزشتہ سال کا آئی فون 8 نیا خرید سکتے ہیں۔ جی ہاں ایپل نے نئے آئی فونز متعارف کرانے کے موقع پر آئی فون 8 کی قیمت کم کرکے 599 ڈالرز کر دی تھی۔ ایپل کی تاریخ کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین آئی فون تو آئی فون ایکس ایس میکس کی مرمت پر آپ کو اتنی رقم خرچ کرنا ہوگی جس سے آپ نیا آئی فون ایٹ خرید سکتے ہیں۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ایپل کا اب سب سے سستا آئی فون 7 آپ کو صرف 449 ڈالرز میں دستیاب ہوگا یعنی آئی فون ایکس ایس میکس کی مرمت کی قیمت سے 150 ڈالرز سستا۔ آئی فون ایکس ایس میکس کی اسکرین کی مرمت پر بھی 329 ڈالرز خرچ کرنا ہوں گے۔ آئی فون ایکس ایس میکس ڈسپلے کے لحاظ سے ہی ایپل کا سب سے بڑا فون نہیں بلکہ اس کمپنی کا سب سے مہنگا فون بھی ثابت ہونے والا ہے۔ آئی فون ایکس ایس میکس کا بیسک ماڈل یعنی 64 جی بی اسٹوریج والا فون 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) پر فروخت ہونا شروع ہوگا۔ ایپل کے سب سے طاقتور اور تیز ترین آئی فونز متعارف ایکس ایس میکس کا 256 جی بی اسٹوریج والا فون 1249 ڈالرز (ایک لاکھ 53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا فون 1449 ڈالرز (ایک لاکھ 78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔ اور یہ تو وہ قیمتیں ہیں جو امریکا یا چند دیگر ممالک کے لیے کمپنی نے اعلان کی ہیں، پاکستان میں عام طور آئی فونز کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہی ہوتی ہیں، تو یہ حیران کن نہیں ہوگا کہ آئی فون ایکس ایس میکس کا کوئی ورژن ملک میں 2 لاکھ روپے میں فروخت ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…