اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف ادیب، کالم نگار، مزاح نگار عطا الحق قاسمی اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ میاں نواز شریف کے ساتھ میری بہن سعادت آپی کی تعزیت کے لئے ہمارے گھر آئیں تو یہ لوگ میرے یہ خاندان کے ایک فرد لگتے تھے۔ اسی طرح جب یہ خاندان جدہ میں جلا وطن تھا تو میں انہیں دیکھنے جدہ گیا اور ایک ہفتہ ان کے ساتھ گزارا۔ اس وقت میاں شریف مرحوم و مغفور بھی حیات تھے۔ سارا خاندان کھانے کے وقت فرش پربچھے قالین پر بیٹھ جاتا تھا، میاں شریف مرحوم اور ان کی اہلیہ ویل چیئر
پر ہوتیں، نواز شریف کے چھوٹے بھائی عباس شریف مرحوم و مغفور ایک ملازم کی طرح ان کے قریب کھڑے رہتے اور ان کے اشارے کے منتظر رہتے۔ باقی اہل خانہ کھانے پر ایک دوسرے کے ساتھ اسی طرح کی باتیں اور چھیڑ چھاڑ کرتےجیسے ہم مڈل کلاس اور لوئر کلاس کے لوگ کرتے ہیں۔ مجھے وہاں سات دنوں میں بیگم کلثوم نواز کو زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ،سادہ لباس، سادہ گفتگو، محبت بھرالہجہ، وہ مجھ سے میری بہنوں اور میری اہلیہ کے بارے میں پوچھتیں جن سے میرے گھر میں ان کی ملاقات ہوئی تھی۔