منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ کا رویہ جنگلی بھیڑئیے جیسا ہے،ہم تب کامیاب ہونگے جب ڈالر کا استعمال بند کردینگے،ترک صدر طیب اردگان کا دبنگ اعلان

datetime 3  ستمبر‬‮  2018 |

بشکیک (انٹرنیشنل ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکا کی جانب سے مزید پابندیاں عائد کرنے پر کہا ہے کہ امریکا کا رویہ جنگلی بھیڑیوں کے جیسا ہے اس پر بھروسا نہ کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرغزستان کے دورے کے دوران بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہمیں ڈالر کی اجارہ داری کے خاتمے کے لیے بتدریج کام کرنا ہوگا۔جس کے لیے ہمیں اپنی قومی کرنسی میں تجارت کو فروغ دینا ہوگا۔

ترک صدر نے کہا کہ امریکا کا رویہ جنگلی بھیڑیوں جیسا ہے اس پر بھروسا نہ کیا جائے، ڈالر کے استعمال سے ہمیں صرف نقصان ہی پہنچا ہے ہم اس کا استعمال بند کردیں گے تب ہی ہم کامیاب ہوں گے۔ترک میڈیا کے مطابق امریکی پادری کے معاملے پر کشیدگی کے بعد سے حکومت ڈالر کے بجائے اپنی کرنسی لیرا میں دیگر ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کی مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔ اس ضمن میں روس اور ترکی کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…