بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

حافظ سعید کاہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کروانے کیلئے حکومتی کوششوں پر خراج تحسین،اہم تجاویز پیش کردیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور( آئی این پی) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پرملک بھر کی مساجد میں علماء کرام اورمذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف اور تحفظ حرمت رسول ﷺ کے موضوع پر جمعہ کے اجتماعات میں خطاب کیا۔ اس موقع پر مذمتی قراردادیں بھی پاس کی گئیں اور ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کروانے کیلئے حکومتی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے اظہار تشکر کیا گیا۔

خطبات جمعہ کے دوران شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کے تذکرہ پر زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے جامع مسجد القادسیہ میں ہزاروں افراد کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کروانے کیلئے جو کوششیں کیں اس پر پاکستانی قوم ان کیلئے دعا گو ہے۔ او آئی سی اور اقوام متحدہ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں بھی تمام انبیاء کی شان میں گستاخی کی سزا کا قانون پاس کروائیں۔ مسلمان جس طرح نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرتے اسی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین بھی برداشت نہیں کرتے۔ آپ پاکستان میں یہ قانون بنا کر دلیل کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کریں اور پھر عالمی سطح پر تمام انبیاء کی شان میں گستاخی کی سزا کا قانون پاس کروانے کیلئے بھرپور کردارا دا کریں۔ یہ حکومتوں کے کرنے والے کام ہیں۔اس مسئلہ پر تمام مسلمان ملکوں کو اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ صلیبی و یہودی توہین آمیز خاکوں کے ذریعہ دنیا میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت روکنا اور پیغمبر اسلام محمد ﷺ کی محبت مسلمانوں کے دلوں سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔وہ مسلمانوں کے احتجاج پر کچھ دیر کیلئے گستاخیوں کا سلسلہ بند کرتے ہیں جب معاملہ ٹھنڈا ہوتا ہے تو دوبارہ یہ مذموم عمل شروع کر دیا جاتا ہے۔

سب سے پہلے ناورے اور ڈنمارک میں نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی۔ اس کے بعد جرمنی ، فرانس اور امریکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کا ارتکاب کیا گیا جبکہ اب ہالینڈ میں گستاخ سیاستدان کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ کروانے کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ سب کچھ مسلمانوں کیخلاف دہشت گردی کا جھوٹا پروپیگنڈہ اورنفرتیں پھیلانے کی مذموم منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ مسلمانوں نے جب نبوی منہج پر عمل کر تے ہوئے پوری دنیا میں انقلاب برپا کیا تو سارا مغرب ان کے تابع ہو گیا۔

سلطان صلاح الدین ایوبی اور نورالدین زنگی کی کوششوں سے اسلام نافذ ہوااور شاندار اخلاق دنیا کے سامنے پیش کئے گئے جس سے مغربی ملکوں کے عوام بہت متاثر ہوئے۔ مسلمانوں نے غیر مسلموں کی عزتوں و حقوق کا بھی تحفظ کیا۔ اس سے ظلم کا خاتمہ ہوا اور امن و امان قائم ہوا۔ یہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے جس سے مسلمان واقف نہیں ہیں۔ صلیبی و یہودی اس وقت خوفزدہ ہیں کہ وہی دور دوبارہ واپس آنے والا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بیدار اور متحد ہو گئے تو مسلم حکومتوں کو غلام بنا کر نہیں رکھا جاسکے گااور ان کے سیاسی و معاشی نظام نہیں چل سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مسلمان اپنے نبی ﷺ کی حرمت پر کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں۔مغرب کا دور اب ختم ہو رہا ہے۔تحریک حرمت رسول ﷺ کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ نے مرکز خیبر فیصل آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ او آئی سی اور اقوام متحدہ میںآواز اٹھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کئے جانے پر پاکستانی قوم وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کے مسئلہ پر مسلم ملکوں و حکومتوں کو مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہیے۔

دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے جامع مسجد قبا آئی ایٹ مرکز میں خطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ صلیبی و یہودی مسلمانوں کے مقابلہ میں شکست سے بوکھلا کرشان رسالت میں گستاخیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں یہ وقت مسلمانوں کو متحد و بیدار کرنے، انہیں اہل کفر کی سازشوں سے آگاہ کرنے اور غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست تحریکیں بپا کرنے کا ہے۔شان رسالت میں گستاخیاں روکنے کیلئے مسلم حکمرانوں کو قرآن سے رہنمائی لیکر لائحہ متفقہ عمل ترتیب دینا چاہیے۔تحریک حرمت رسول ﷺ کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شیخ نے جامع مسجد اقصیٰ گوجرانوالہ میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کیا۔

جماعۃالدعوۃ پاکستان کی اپیل پر مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور،قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، وہاڑی، بورے والا، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ڈیرہ اسمعیل خان، کراچی، حیدر آباد، سانگھڑ، بدین، کوئٹہ، مظفر آباد، کوٹلی، میرپوراور دیگر شہروں و علاقوں میں بھی نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر جماعۃالدعوۃ کے رہنماؤں پروفیسر ظفر اقبال، حافظ عبدالغفار المدنی،مولانا عبدالعزیز علوی، نصر جاوید،حافظ طلحہ سعید، انجینئر نوید قمر، مولانا غلام قادر سبحانی، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، شیخ فیاض احمد، مولانا رمضان منظور، فیصل ندیم و دیگر نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی اکرم ﷺ کو پیغمبر امن بنا کردنیا میں بھیجا گیا اور ان کی سیرت پر عمل کر کے ہی دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…