ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

صدارتی انتخاب،مولانا فضل الرحمان کے مقابلے میں اعتزاز احسن کے نام کی واپسی ہوگی یا نہیں؟آصف علی زرداری نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے صدارتی امیدوار کے نام پر ڈٹ گئی اور اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کے آپشن کی مخالفت کرتے ہوئے صرف ان کے نام پر ہی اتفاق کیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کا آصف علی زرداری کے زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخاب کیلئے مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر غور کیا گیا جبکہ ان کی حمایت کے مضمرات اور سیاسی فوائد کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے شرکا کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رائے سے بھی آگاہ کیا گیا

جس میں انہوں نے اعتزاز احسن کو ہی اپنا حتمی امیدوار قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کے آپشن کی مخالفت کرتے ہوئے صرف ان کے نام پر ہی اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں، مگر ہمیں سیاسی فیصلہ کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی اپنی اصولی سیاست پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ اجلاس میں صدارتی انتخاب کے بعد اپوزیشن اتحاد کے مستقبل پر بھی غور کیا گیا۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارا اپنا منشور اور اپنی سیاست ہے، ایشوز ٹو ایشوز اپوزیشن جماعتیں ایک موقف اپنا سکتی ہیں۔پیپلز پارٹی کے اجلاس میں ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے اور ہر حلقے سے امیدوار کھڑا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں راجا پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، اعتزاز احسن، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، مولا بخش چانڈیو، قمر زمان کائرہ و دیگر نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ رات مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے خصوصی ملاقات کر کے ان سے صدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست کی تھی لیکن آصف زرداری نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعتزاز احسن کے علاوہ کوئی دوسرا امیدوار قابل قبول نہیں ہے۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا اور

کہا کہ مولانا صاحب، اعتزاز احسن کی حمایت کریں، ہماری جانب سے اعتزاز احسن ہی صدارتی انتخاب لڑیں گے۔ اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے بتایا تھا پیپلز پارٹی کا منگل کو اہم اجلاس ہو گا جس میں صدارتی امیدوار کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف سمیت اپوزیشن جماعتوں کے

قائدین کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کا نام واپس نہ لینے کی وجہ سے باقی اپوزیشن جماعتوں نے مجھے اپنا متفقہ امیدوار بنایا ہے، اب پیپلز پارٹی کو میرے نام پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن اگر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر لیتی تو وزیرِاعظم کے الیکشن میں بھی گیم پلٹ سکتی تھی لیکن پیپلز پارٹی کی اپنی مجبوریاں ہیں، ہم دوستوں کو امتحان میں نہیں ڈالتے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ

آصف زرداری سے ان کی بے تکلفی ہے اور وہ اشاروں کنایوں سے ان کو یہ بتا چکے ہیں کہ اگر دونوں بڑی جماعتوں کو ایک دوسرے کا صدارتی امیدوار قبول نہیں تو مجھے متفقہ امیدوار بنا لیا جائے، مجھے امید ہے کہ آصف زرداری مجھے مایوس نہیں کریں گے۔ میں کوشش کروں گا کہ پیپلز پارٹی اپنا امیدوار دستبردار کروا لے تا کہ اپوزیشن کامیابی حاصل کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کی وجہ سے اپوزیشن تقسیم ہوئی اور میر ظفر اللہ جمالی ایک ووٹ سے وزیرِاعظم بن گئے۔ میرے صدارتی امیدوار بننے پر اگر آصف زرداری نے میرے کردار پر سوالیہ نشان اٹھایا ہے تو اس کا جواب بھی وہی دے سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…