جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل نے ایک ماہ بعد غزہ سے ملحقہ سرحدی راستہ کھول دیا

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے فلسطین کی سرحد پر کشیدگی کے باعث ایک ماہ سے زائد عرصے کے لیے بند کیا جانے والا سرحدی راستہ کھول دیا گیا جس کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ میں اشیا کی نقل و حمل کا آغاز ہوگیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ فلسطین اور اسرائیل کے

درمیان مصر اور اقوامِ متحدہ کی ثالثی کے باعث ابتدائی معاملات پر سمجھوتہ ہوگیا ہے جس کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے جاری کشیدگی میں کمی دیکھنے میں ا?ئی اور راستے کو کھول دیا گیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسرائیلی حکام نے خبردار کیا کہ حماس سے حقیقی سمجھوتہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہ 2 اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں نہ واپس کردے جو اسرائیل کا اہم ترین معاملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محصور غزہ کی پٹی میں انسانی بحران اور فوجیوں کی واپسی پر اسی وقت گفتگو ہوسکتی ہے جب موجودہ صورتحال برقرار رہے کیوں کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اسرائیل دوبارہ جارحانہ عسکری کارروائیاں کرے گا۔واضح رہے کہ یہ راستہ غزہ اور اس کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، لیکن اسرائیل نے سوائے اشیائیخوردوش اور ادویات کے، یہاں سے ہرقسم کی چیزیں گزرنے پر پابندی کاتھی، تا کہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں پر حکمرانی کرنے والی تنظیم حماس پر دباؤ ڈالا جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…