انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ شروع ہونے والی اقتصادی جنگ میں انجام کار اْن کے ملک کو فتح اور امریکا کو شکست ہو گی،غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویومیں ترک صدر نے اقتصادی جنگ کے نتائج سے بھی خبردار کیا ، ایردوآن نے کہا کہ وہ امریکی دھمکیوں میں نہیں آئیں
گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور ترکی کے تعلقات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یوں ترکی نئے اتحادیوں کی تلاش شروع کر سکتا ہے۔ ترکی میں قید امریکی پادری اور دیگر سفارتی معاملات پر ان دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ ایردوآن نے کہا کہ امریکا کو شرم آنا چاہیے کہ وہ ایک پادری کی خاطر نیٹو اتحادی ملک سے تعلقات خراب کر رہا ہے۔