جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،امریکہ ہماراکچھ نہیں بگاڑ سکتا،ایران

datetime 9  اگست‬‮  2018 |

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں لگانے کے جواب میں کہا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے جبکہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ دنیا کو زور زبردستی کر کے ایران کا تیل خریدنے سے روکے جانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ناممکن ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے

پیغام میں انھوں نے کہا کہ جہاں تک ایران کی صورتحال کا تعلق ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ایرانی اخبار سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا واشنگٹن تہران کو تیل کی برآمد سے نہیں روک سکتا۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چڑچڑے پن اور ٹویٹس کا بھی مذاق اڑایا۔جواد ظریف نے ٹویٹ میں کہا کہ چڑچڑاہٹ اور ٹویٹس سے یہ حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی کہ دنیا اب امریکی سے تنگ آ چکی ہے۔ امریکی تجارت کو ختم کرنا اور ہزاروں امریکی نوکریاں ختم کرنا تو ہمیں سمجھ آتا ہے لیکن دنیا اضطراری ٹویٹس کے مطابق نہیں چلے گی۔ پوچھ لو یورپی یونین، روس، چین اور درجنوں دیگر تجارتی پارٹنرز سے۔جواد ظریف نے ایرانی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا مقصد ہے کہ ایران کی تیل کی برآمدات صفر کر دی جائیں جو کہ بالکل بے معنی اورناممکن ہے۔انھوں نے کہا کہ جن ممالک کے ساتھ امریکہ اس وقت مذاکرات کر رہا ہے انھوں نے امریکہ کو بتا دیا ہے کہ وہ ایران سے تیل خریدتے رہیں گے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یورپی طاقتیں جن کا کہنا ہے کہ 2015 کا ایٹمی معاہدہ ٹھیک ہے وہ دیگر ممالک سے کہہ رہی ہیں کہ ایران سے تیل خریدتے رہیں اور اس وقت بھی خریدیں جب امریکہ کی جانب سے نئی پابندیاں بھی لگ جائیں۔جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ یورپی طاقتیں دوسرے ممالک کو اس بات کی بھی ترغیب دے رہی ہیں کہ وہ اپنے اپنے بینکوں میں ایران سینٹرل بینک کے اکاؤنٹس کھولیں۔وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایک اور ٹویٹ میں یاد دہانی، انٹرنیشنل ریلیشنز مقابلہ حسن نہیں ہے جہاں گھسے پٹے دنیا میں امن کے ڈائیلاگ ہوں۔ اور یہ پہلی بار بھی نہیں کہ جنگ کا حامی یہ دعویٰ کر رہا ہو کہ وہ جنگ دنیا میں امن کے لیے کر رہا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…