جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

نوری المالکی سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:صدری تحریک

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک)عراق کے سرکردہ شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر کے زیر قیادت صدری تحریک کے سیاسی دفتر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ آف لا اتحاد کے سربراہ نوری المالکی کے ساتھ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مقتدیٰ الصدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موصل اور عراق کے دوسرے شہروں پر 2014ء میں داعش کے قبضے کے بعد جو کچھ ہوا۔

اس کی تمام تر قانونی ذمے داری وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے نوری المالکی پر عائد ہوتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزراء کا انتخاب مخصوص قواعد وضوابط اور میکانزم کا متقاضی ہے۔آئندہ کابینہ میں نوری المالکی کو کوئی وزارتی منصب سونپنا سیرون اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوگا۔مقتدیٰ الصدر نے اسی ماہ کے اوائل میں ٹویٹر کے ذریعے تمام سیاسی بلاکوں پر زور دیا تھا کہ وہ امریکا یا دوسرے ممالک کے ساتھ انتخابی نتائج اور نئی کابینہ کی تشکیل کے بارے میں بات چیت کا سلسلہ منقطع کردیں کیونکہ یہ خالصتاً ایک عراقی معاملہ ہے۔انھوں نے سیاسی بلاکوں کو یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ وہ فرقہ وار اور نسلی بنیادوں پر اتحادوں کی تشکیل سے گریز کریں ۔انھوں نے جماعتی وابستگی اور فرقہ وارکوٹے سے بالاتر ہوکر ایک اتحاد کی تشکیل کے لیے تعاون پر آمادگی ظاہر کی تھی۔انھوں نے سیاسی بلاکوں پر یہ بھی زور دیا تھا کہ وہ فی الوقت کابینہ کی تشکیل کے لیے بات چیت کے بجائے ہمسایہ ممالک سے پانی اور بجلی ایسی ضروری خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں بات چیت کریں۔واضح رہے کہ عراق میں حالیہ شدید گرم موسم میں پانی کی کمی واقع ہوگئی ہے اور اس کے بیشتر صوبوں میں بجلی کی قلت کے پیش نظر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔عراقی حکومت نے حال ہی میں پانی کی کم یابی کے بعد بعض علاقوں میں کاشت کاروں کو فصلیں بونے سے منع کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…