اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق سینیٹر یاسمین بی بی کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھاہے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میٹرک اور بی اے کی ڈگریوں پر ناموں میں تضاد ہے ،میٹرک سرٹیفکیٹ میں یاسمین کے والد کا نام کچھ اورلکھا ہوا ہے جس پر وکیل کراچی یونیورسٹی نے کہا کہ ڈگر پر ناموں میں ردو بدل کیا گیا ۔
چیف جسٹس کا کہناتھا کہ کون سا ریکارڈ ڈگری کو درست ثابت کرے گا ،حد ہو گئی ،ایسے لوگوں کوانتخابات لڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔سپریم کورٹ یاسمین شاہ کو اناہل قرار دیاہے جس کے بعد وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے پائیں گی ۔سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ بی بی یاسمین شاہ کی نااہلی سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں دیں گے۔واضح رہے ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے یاسمین شاہ پرجعلی ڈگری رکھنے کا الزام لگایا تھا۔