بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)نواز شریف کے صدر شی جن پھنگ نے بحری معیشت کو ترقی دینے کیلئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مضبوط بحری ملک کی تعمیر پر زور دیا ہے ،شی نے جو کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں نے یہ اپیل گذشتہ روز چھنگ تائو کے معائنہ دورے کے دوران کی، اس دورے کے دوران انہوں سنے اختتام ہفتہ کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کی 18ویں سربراہی کانفرنس کی بھی
صدارت کی ، چھنگ تائو میں پائلٹ نیشنل لیبارٹری آف میرین سائنس و ٹیکنالوجی کے دورہ کے دوران انہوں نے کہا کہ مضبوط بحری ملک کی تعمیر میرا ایک درینہ خواب ہے ،انہوں نے کہا کہ بحری معیشت کی ترقی اور بحری سائنس میں تحقیق کرنا نشاط ثانیہ کی قومی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے ، انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حتیٰ الوسع کوششیں کی جانی چاہیے۔ بحری معیشت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس با ت پر زور دیا کہ ملک کی آزادانہ کوشش کیلئے ٹیکنالوجیوں کو ترقی دی جائے گی ۔