ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ معروف ادکارہ کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کی پرورش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھڑک اْٹھیں۔نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کیلئے ایک اعلیٰ مثال سمجھی جاتی ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیرکے عروج پر نہ صرف شادی کی بلکہ بطور ماں بھی انہوں نے انڈسٹری کی دیگر
اداکاراؤں کے لیے بہترین مثال قائم کی۔ جب کہ اب نہ صرف کرینہ بلکہ ان کے بیٹے تیمور علی خان بھی اپنے منفرد انداز کے پیش نظر اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن تیمور کی دیکھ بھال خود نہ کرنے پر کرینہ کپور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا بیٹے سے متعلق سوال پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘‘بیٹے کے ساتھ ہر گزرتا وقت صرف میرا ہے اور اس حوالے سے مجھے نہ سوشل میڈیا صارفین کو جواب دینے کی ضرورت ہے اور نہ ہی اپنے مداحوں کو کچھ بتانے کی ضرورت ہے۔کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ’اگر میں تیمور کے ساتھ اپنی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتی یا ایئرپورٹ جاتے وقت اسے گود میں نہیں لیتی تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ میں مصروفیت کے باعث تیمور کو وقت نہیں دیتی یا اسے توجہ نہیں دیتی جب کہ مجھے سب کے سامنے یہ ڈھنڈورا پیٹ کر بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ میرا تیمور کے ساتھ کیسا رشتہ ہے۔