نیو یارک (این این آئی)امریکی طیارہ ساز کمپنی ’بوئنگ‘ نے ایران کو جہاز فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ بوئنگ ترجمان کے مطابق امریکی پابندیوں کے پیش نظر ایرانی ایئرلائنز کیساتھ کیے گئے طویل معاہدے ختم کیے جارہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بوئنگ کے ترجمان نے
کہا ہے کہ اب ان کے پاس ایران کو جہاز فروخت کرنے کا لائسنس موجود نہیں چنانچہ انہوں نے ایران کو کوئی طیارہ فراہم کیا اور نہ ہی فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ایران کی جانب سے جہازوں کے آرڈرز کو اپنے آرڈرزکی فہرست میں شامل بھی نہیں کیا۔