جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ خود ہی تباہی کے دہانے پر پہنچنا چاہتا ہے تو کوئی کیا کر سکتا ہے،روس نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آئی این پی) روسی اقتصادی ترقیاتی وزیرمیکسم اوریشکن نے امریکہ کی موجودہ تجارتی پالیسیو ں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خود ہی تباہی کے دہانے پر پہنچنا چاہتا ہے تو کوئی کیا کر سکتا ہے، امریکی پالیسیاں عالمی معیشت کے لیئے بھی خطرہ بن چکی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 9 مارچ کے روز اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر بالترتیب 25 اور10 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔

روسی اقتصادی ترقیاتی وزیرمیکسم اوریشکن نے امریکہ کی موجودہ تجارتی پالیسیو ں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسوقت امریکہ خود اپنے پاں پر کلہاڑی مار رہا ہے۔ ان پالیسیوں سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔”وزارت برائے روسی اقتصادی ترقیاتی امور کے پریس دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اوریشکن نے عالمی تجارتی تنظیم کے پیرس میں منعقدہ اجلاس کے دائرہ کار میں حالیہ ایام میں امریکی تجارتی پالیسیوں پر اپنے جائزے پیش کیے۔انہوں نے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ ان پالیسیوں سے اپنی معیشت میں سست روی لا نے کا موجب بن رہی ہے، یعنی دوسرے الفاظ میں یہ اپنے پاں پر خود ہی کلہاڑی مار رہا ہے، امریکہ کے باعث شرح سود میں اضافہ ہو گا، ترقی پذیر مالی منڈیوں کی سخت گیر مالی پالیسیوں ، محدود تجارتی سرگرمیوں اور عالمی شرح نمو میں سست روی لانے کا موجب بنیں گی۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 9 مارچ کے روز اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر بالترتیب 25 اور10 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیے جانے کا اعلان کیا تھا جبکہ کینیڈا، میکسیکو، یورپی یونین، آسڑیلیا، ارجنٹائن، برازیل اور جنوبی کوریا کو یکم جون تک اس عمل درآمد سے مبرا قرار دیا تھا۔ روسی اقتصادی ترقیاتی وزیرمیکسم اوریشکن نے امریکہ کی موجودہ تجارتی پالیسیو ں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خود ہی تباہی کے دہانے پر پہنچنا چاہتا ہے تو کوئی کیا کر سکتا ہے،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…