بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

جعلی چالانوں کے ساتھ پراپرٹی کی خریدوفروخت کاانکشاف

datetime 13  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی) ملک بھر میں غیر منقولہ جائیداد کی خریدو فروخت کے وقت جمع کرائے جانے والے ودہولڈنگ ٹیکس کے چالانوں میں بڑے پیمانے پر خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے جس پر ایف بی آر نے نوٹس لیتے ہوئے باقاعدہ تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ذرائع نے بتایا کہ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کی ٹیم نے جعلی ٹیکس کے چالان جمع کرائے جانے کی اطلاعات ملنے پر

تحقیقات کا باقاعدہ آغاز شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ہدایت پر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور نے اعلی سطح کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جس نے ایک بڑی ہاسنگ سوسائٹی اور مختلف بینکوں کے دورے شروع کردیے ہیں اور اب تک کیے جانے والے دوروں کے دورران یہ انکشاف ہوا ہے کہ بعض پراپرٹی ڈیلرز نیشنل بینک کی لاہور میں واقع مختلف برانچوں اور چند اسٹمپ فروشوں کی مدد سے جعلی ٹیکس کے چالان جمع کروا کر سوسائٹیز کے آفس میں جمع کروا رہے ہیں اور ان چالانوں کی بنیاد پر پلاٹوں کی خریدو فروخت کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ کام پچھلے تقریبا دو سال سے جاری ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو اب تک کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی ایک ہاسنگ سوسائٹی نے معاملے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے تمام پراپرٹی ڈیلرز کو نوٹس جاری کردیے ہیں جو کسی بھی طرح غیر مصدقہ چالانوں کے ساتھ پراپرٹی کی خریدو فروخت میں ملوث رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ باقی پرائیویٹ سوسائٹیوں میں بھی یہ کام جاری ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…