اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پورن سٹار نے صدر ٹرمپ پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کے وکیل نے کہا ہے کہ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف توہین آمیز ٹویٹ کی وجہ سے ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں سٹورمی ڈینیئلز، جن کا اصل نام سٹیفنی کلفرڈ ہے، کا کہنا تھا کہ انھیں امریکی شہر لاس ویگس کے ایک کار پارک میں ایک شخص نے دھمکایا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ سے تعلقات کا الزام واپس لے لیں۔

اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کی کہ یہ مکمل فراڈ ہے۔تاہم ڈینیئلز کے وکیل نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں جو مقدمہ دائر کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے لاکھوں کی تعداد میں اپنی قومی اور بین الاقوامی آڈیئنس استعمال کرتے ہوئے کلفرڈ پر حملہ کیا اور انھیں بدنام کیا۔مقدمے کی درخواست میں لکھا کہ صدر کی ٹویٹ توہین آمیز ہے اور اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مس ڈینیئلز نے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے غلط بیانی سے کام لیا ہے کہ کسی نے انھیں دھمکایا تھا۔ڈینیئلز نے دھمکی دینے والے آدمی کا خاکہ بنوایا تھا، جسے صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کا کوئی وجود نہیں ہے۔ڈینیئلز نے کہا کہ ان تعلقات کے بعد ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہا کہ یہ بات بھول جاؤ، ڈونلڈ ٹرمپ کا پیچھا چھوڑ دو۔ڈینیئلز نے کہاکہ 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن نے انھیں ٹرمپ سے تعلقات کے معاملے پر منھ بند رکھنے کے معاہدے کے طور پر ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے تھے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…