لاہور(آئی این پی) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے میر ی زندگی عذا ب کر رکھی ہے ‘کبھی نکاح اور کبھی کسی اور جھوٹے معاملے کو لیکر مجھے بدنام کیا جاتا ہے مگر اسکے باوجود میں کسی سے خوف زادہ ہونیوالی نہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں فلم سٹار میر انے کہا کہ
میں جب سے شوبز انڈسڑی میں آئی ہوں مگر مخالفین کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے اسکی بنیادی وجہ سے میری شوبز میں مقبولیت ہے جس کو کم کر نے کی سازشیں کی جاتی ہے مگر ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں پہلے کچھ آیا اور نہ ہی آئندہ آئیگا ایسے لوگوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔