سماجی کارکن سبین محمود کے قتل میں غیرملکی ہاتھ ملوث نکلا، ملزم گرفتار

30  اپریل‬‮  2015

کراچی ( نیوز ڈیسک)کراچی میں خاتون سماجی کارکن سبین محمود کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم نے پاکستان کے سیکورٹی اداروں کو بدنام کرنے کیلئے غیرملکی ہاتھ ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں سماجی کارکن اور دانشور سبین محمود کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو حراست لے لیا ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کارروائی ڈیفنس اور کلفٹن میں کی گئی اور ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش قتل کی واردات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے سمیت انتہائی اہم انکشافات کئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سبین محمود کا قتل پاکستان کے سیکورٹی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش تھی جبکہ اس قتل کے ذریعے بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کو بھی فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے گرفتار ملزم سے معلومات ملنے پر تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…