جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

پی ایس ایل پلے آف مرحلہ، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فول پروف انتظامات مکمل

datetime 11  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(آئی ا ین پی) پاکستان سپر لیگ کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچز کے لیے فول پروف انتظامات کرلیے گئے، 18 مارچ سے نشتر اسپورٹس کمپلیکس کو بند کردیا جائے گا، امدادی انتظامات کے لیے ایک کارڈیک موبائل، 20 ایمبولینس، 18 ریسکیو موٹر بائیکس، 20 ریسکیو پوسٹس، ہاکی اسٹیڈیم میں 2 عارضی اسپتال قائم کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ تھری کے ایلیمنیٹرز لاہور میں بالترتیب 18 اور 20 مارچ کو شیڈول ہیں، مقابلوں کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کمشنر لاہور عبداللہ سنبل نے کہا کہ سول اور انتظامی معاملات کے حوالے سے تمام محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پارکنگ ایریاز سے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم لانے کے لیے آپریشن میں 36 چھوٹی اور 40 بڑی اسپیڈو بسیں اور 40 کوسٹرز حصہ لیں گی۔انتظامات کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ میچز کا بہترین انداز میں انعقاد کیا جائے گا۔ شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ حفاظتی و امدادی انتظامات کے سلسلے میں 4 مشقیں ایئرپورٹ، ہوٹل تا قذافی اسٹیڈیم کی جائیں گی، میچز کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے اطراف فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،اردگرد کی سڑکوں کی تزئین اور ان کو روشنیوں سے بھی آراستہ کیا جائے گا۔دریں اثنا پلے آف میچز کے لیے ٹیموں کی لاہور آمد کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ اس حوالے سے پی سی بی اعلی حکام کا اجلاس ہوا جس میں اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے پر ٹیموں کی لاہور آمد اور سیکیورٹی معاملات پرگفتگوکی گئی۔ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب لاہور پہنچیں گی اور20 اور 21 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں میچزکھیلیں گی۔ 18 مارچ سے نشتر اسپورٹس کمپلیکس کوبند کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی معاملات اورامن وامان کو یقینی بنانے کے لیے 18 سے 21 مارچ تک اسٹیڈیم کے اطراف میں دکانیں بھی بند رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…