بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 81 ارب سے زائد سرمایہ کاری

datetime 15  فروری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سی پیک میں دلچسپی بڑھنےلگی۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 81 ارب 54 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ غیر ملکی سرمایہ کاری سے شاہراہوں کی تعمیر اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی۔اقتصادی امور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران بیرونی ذرائع سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے اکیاسی ارب چون کروڑ روپے کے فنڈزموصول ہوئے ہیں۔

اس دوران سڑکوں، پلوں اور موٹرویز کی تعمیر کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 53 ارب 54 کروڑ 69 لاکھ روپے۔ بجلی کے منصوبوں کے لئے واپڈا کو 23 ارب 14 کروڑ روپے اور پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کو 1 ارب 97 کروڑ روپے کے بیرونی فنڈز ملے ہیں۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن ڈویژن کو 91 کروڑ روپے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیویژن کو 75 کروڑ روپے اور آزاد کشمیر حکومت کو 51 کروڑ روپے کے فنڈز موصول ہوئے ہیں۔اس دوران قومی صحت کے منصوبوں کو 23کروڑ روپے، گلگت بلتستان حکومت کو 17 کروڑ روپے، سیفران اور فاٹا کو 13کروڑ روپے، خزانہ ڈویژن 3کروڑ روپے، ریونیو ڈیویژن ایک کروڑ روپے کے فنڈز غیرملکی ذرائع سے موصول ہوئے ہیں۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں غیرملکی ذرائع سے 162 ارب روپے ملنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…