بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

5 جی کے بارے میں وہ سب کچھ جو آپ کو جاننا چاہئے

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اب آپ کو 5 جی کے بارے میں بہت زیادہ پڑھنے، سننے یا دیکھنے کے لیے تیار ہوجانا چاہئے کیونکہ یہ ٹیکنالوجی رواں برس لوگوں تک پہنچنا شروع ہوجائے گی۔ کئی برسوں سے اس ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے اور بتدریج اب انتہائی تیز 5 جی دنیا قریب تر آتی چلی جارہی ہے۔ مگر کیا آپ اس ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوﺅں کے بارے میں جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جانیں۔

ویسے تو یہ بات سب کو ہی معلوم ہے یا ہونی چاہئے کہ موجودہ 4 جی ایل ٹی ای کے مقابلے میں 5 جی تیز ہونی ہی چاہئے، مگر کتنی ؟ درحقیقت یہ نہ صرف موجودہ ایل ٹی ای کنکشن سے بہت زیادہ یا کئی گنا تیز انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گی بلکہ یہ گھر میں استعمال ہونے والے براڈبینڈ کنکشن سے بھی تیز ہوگی۔ اس وقت امریکا میں تیز ترین 4 جی ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ کی اوسط 19.42 ایم بی پی ایس ہے جبکہ 5 جی میں گیگابٹ اسپیڈ کا وعدہ کیا جارہا ہے۔ کوالکوم کا پہلا 5 جی موڈیم اسنیپ ڈراگون ایکس 50، 5 گیگابٹ فی سیکنڈ کی رفتار کو سپورٹ کرسکتا ہے جو کہ موجودہ ایل ٹی ای سے دو سو گنا زیادہ ہے اور یہ تو صرف فرسٹ جنریشن 5 جی موڈیم ہیں، مستقبل کی ڈیوائسز تو اس سے بھی زیادہ تیز ہوں گی۔ ٹھیک ہے 5 جی نیٹ ورکس بہت تیز ڈیٹا کنکشن فراہم کریں گے مگر یہ صرف اسی مقصد کے لیے نہیں۔ یہ موبائل نیٹ ورکس کو مختلف شعبوں میں پھیلنے کا موقع دینے والی ٹیکنالوجی ثابت ہوگی۔ اس وقت 4 جی نیٹ ورکس کسی ایک جگہ بہت زیادہ ڈیوائسز میں استعمال ہورہا ہو تو انٹرنیٹ اسپیڈ بہت خراب ہوجاتی ہے مگر 5 جی نیٹ ورکس کی صلاحیت زیادہ ہوگی اور فی اسکوائر کلومیٹر میں دس لاکھ ڈیوائسز کو سپورٹ فراہم کرسکے گی۔ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف اسمارٹ فون کی صنعت میں انقلاب برپا کرے گی بلکہ یہ ہر قسم کی کنکٹڈ ڈیوائس پر اثرات مرتب کرے گی۔ یہ ٹیکنالوجی خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں کے لیے ضروری ہوگی جس کی مدد سے یہ سواریاں اپنے ارگرد کی دنیا سے لمحوں میں رابطہ کرسکیں گی۔

اسی طرح ویئر ایبل، ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹس، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور اسمارٹ ہوم ڈیوائسز بھی ڈرامائی حد تک بہتر ہوجائیں گی۔ اس کو فی الحال اس کی خامی ہی تصور کیا جاسکتا ہے کہ اس کے ڈیٹا پیج کی قیمت بہت زیادہ ہوگی۔ امریکا کے ایک معروف موبائل آپریٹر کے حکام نے حال ہی میں خیال ظاہر کیا ہے کہ 5 جی کے ان لمیٹڈ ڈیٹا پیج کی قیمت 20 سے 30 ڈالرز (پاکستان میں یہ ہزاروں روپے تک پہنچ جائیں گے) ہوگی۔

دیگر کمپنیوں نے ابھی تک اس حوالے سے کچھ کہا تو نہیں مگر ماہرین کے خیال میں جب نیٹ ورک اسپیڈ بڑھے گی تو قیمتیں بھی ریکارڈ سطح تک پہنچیں گی تاہم طویل المعیاد بنیادوں پر یہ نیچے آسکتی ہیں۔ ویسے تو اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے کافی مثبت پیشرفت ہوچکی ہے مگر 5 جی کو مکمل طور پر اپنانے کے لیے ہم ابھی تک پوری طرح تیار نہیں جیسے 4 جی کے لیے ہوچکے ہیں۔ ابھی تو اس ٹیکنالوجی پر چلنے والی ڈیوائسز تک تیار نہیں ہوسکی اور وہ بھی اگلے سال متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…